ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دابھولکر اور پنسارے کو مارنے میں ایک ہی موٹر سائیکل اور ہتھیار کا کیا گیا استعمال

دابھولکر اور پنسارے کو مارنے میں ایک ہی موٹر سائیکل اور ہتھیار کا کیا گیا استعمال

Thu, 23 Jun 2016 12:43:35  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 22جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)نے سماجی کارکن نریندر دابھولکر قتل کیس میں ہندو جن جاگرتی کمیٹی کے گرفتار رکن وریندرسنگھ تاوڑے کے6سال سے الگ رہ رہی بیوی ندھت تاؤڑے سے پوچھ گچھ کی۔سی بی آئی نے ندھت کے گھرکی تلاشی کے دوران 17دستاویزات ضبط کئے۔ان میں وریندر سنگھ تاؤڑے کا پاسپورٹ اور کچھ سی ڈی بھی شامل ہیں۔اس معاملے میں ندھت ملزم نہیں ہیں لیکن ان سے دابھولکر کو مارنے کی مبینہ سازش کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔سی بی آئی کے مطابق کچھ واقعات میں ندھت گواہ ہو سکتی ہیں۔قتل میں استعمال وریندر کی موٹر سائیکل کے بارے میں بھی وہ بتا سکتی ہیں۔سی بی آئی جلد ہی ان کے بیان کو ریکارڈ کرے گی۔ندھت سناتن سنستھا کی ایک فعال رکن رہی ہیں۔یہ ادارہ تحقیقات کے دائرے میں ہے۔سی بی آئی نے ممبئی کے مضافات میں ان کی جائداد کی تلاشی بھی لی۔ندھت نے بتایا کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت اپنے گھریاادارے کے کام میں صرف کرتی ہیں۔ندھت کے بیانات سے بھی اشارے ملے ہیں کہ دابھولکر اور پنسارے کے قتل میں ایک ہی ہتھیار اور موٹر سائیکل کااستعمال کیا گیا ہے۔تاؤڑے نے یہ موٹر سائیکل پونے کے اسکریپ ڈیلر سے خریدی تھی۔پوچھ گچھ میں جانچ ایجنسی نے ان سے ای میل، تاؤڑے کے لیپ ٹاپ سے دیگر مشتبہ سامان سارنگ اکولکرکوبھیجے گئے پیغامات کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔سائبر فورنسک شواہد کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی گئی۔اکولکر کے خلاف 2009کے گوا دھماکہ کیس میں انٹرپول کی جانب سے ایک ریڈ کارنر نوٹس جاری ہے۔واضح رہے کہ20اگست،2013کو پونے میں اوکاریشور پل پر صبح کی سیر کے دوران دابھولکر کو دو انجان لوگوں نے گولی مار کر قتل کردیاتھا۔سی بی آئی کے مطابق تاؤڑے اوراکولکر 2009میں ہی دابھولکر کو ختم کر دینا چاہتے تھے۔تاؤڑے کو اکولکر کے علاوہ ردرا پاٹل بھی گائیڈ کرتے تھے۔ان لوگوں نے سال 2009میں ہوئے مڑگاؤں بم دھماکے کے سبب اپنی منصوبہ بندی ٹال دی تھی۔


Share: